ورجےنےا (ثناءنیوز) امرےکی رےاست ورجےنےا مےں پاکستانی نژاد امرےکی شہری کو دہشت گردی کے الزام مےں گرفتار کر لےا گےا۔ گرفتار کئے جانے والے سعد لودھی پر ورجےنےا مےں مقامی انتظامےہ کو دھمکی آمےز ای مےلز اور خطوط بھےجنے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق سعد لودھی نے فےر فےکس قصبہ کی انتظامےہ کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواستےں دی تھےں جنہےں وفاقی محکمہ قانون کی جانب سے رد کر دےا گےا اس پر سعد لودھی نے انتظامےہ کو دھمکےاں دےں کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو وہ لوگوں کو قتل کر دے گا۔ سعد لودھی کو جون مےں عدالت مےں پےش کےا جائے گا۔