کراچی (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے تمام صارفین کیلئے گیس کے نرخ میں دس فیصد اضافے کی تجویزدی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ کی وجہ رواں مالی سال یکم جولائی سے ویل ہیڈ گیس پرائس میں اضافہ ہے۔ سوئی سدرن گیس کو واجبات کی وصولی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ای ایس سی پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے 45 ارب روپے اور سٹیل مل پر10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گیس کی چوری اور لیکج 30 فیصد یوایف جی تک پہنچ گئی ہے۔