لاہور،اسلام آباداورپشاور میں بارش نےجل تھل کردیا،ٹھنڈی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں کی اٹکھیلیوں نے موسم کو دل فریب بنادیا.

لاہور میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب گرجے اور برسے بھی،،،بارش سے ہر شے نکھر گئی،،،شہر میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،،،محکمہ موسمیات کے مطابق بادل سب سے زیادہ جھنگ اور نور پور تھل میں برسے جہاں تیرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،،سرگودھا میں سات،فیصل آباد اور ڈی جی خان چھ،ساہیوال اورملتان میں چار ملی میٹر بارش ہوئی،،،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ،خان پور، بھکر، جوہر آباد اور بنوں میں بھی بارش نےموسم کودل فریب بنادیا،،،وفاقی دارالحکومت میں بھی بادل جم کر برسے جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا،،،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے،،،شہر میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی.

ای پیپر دی نیشن