لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پانچ سالوں میں ملک میں غربت، بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جبکہ کرپشن نے ملک کو بری طرح نقصان پہنچایا ان کا کہنا تھا کہ غریب بیمار ہوجائے تو اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اپنا علاج کروا سکے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور حکومت میں کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، ہمارے دور میں ملک میں اتنی بجلی تھی کہ بھارت ہم سے بجلی مانگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی دھماکے کرنے سے روکنے کیلئے پانچ کھرب روپے کی پیشکش کی مگر پاکستان کی غیرت پر سودا نہیں کیا اور اسے ٹھکرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ لیہ میں سیلاب آیا تو کوئی عوامی نمائندہ نہیں آیا شہبازشریف نےموٹرسائیکل پر گلی گلی پھرکرعوام کی داد رسی کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوجوانوں کےنام پر ووٹ لینےوالوں کےعزائم ٹھیک نہیں، زرداری،مداری اورکھلاڑی ملکرعوام کو بےوقوف بنارہےہیں،عوام خود فیصلہ کریں کہ کون مخلص ہےاورکون نہیں اپنے خطاب کےاختتام پرمیاں نوازشریف نے امیدواروں کےناموں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ووٹ اپنے لیے نہیں مانگ رہا مسلم لیگ ن کے پاس تجربہ کار امیدوار ہیں جو ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں عوام مطالبات منظور کرانا چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں