ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ دنیا میں مسیحا بنا کر بھیجتے ہیں۔ ڈاکٹر آصف جاہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں، ان کا دل مظلوموں کیلئے تڑپتا رہتا ہے۔ زلزلہ زدگان ہوں یا تھر میں بھوک پیاس سے مرنے والے سندھی بھائی، بلوچستان کے بلوچی ہوں یا خیبر پی کے پٹھان، آصف جاہ ذات پات، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہر جگہ مدد کیلئے پہنچتے ہیں۔ انہوں نے غریبوں، مجبوروں، بے کسوں، بے سہاروں کی مدد کو اپنے آپ پر فرض کر رکھا ہے۔ ’’زلزلہ، زیارت اور زندگی‘‘ کتاب میں ان کے کارناموں کا ذکر ہے۔ 29 اکتوبر 2008ء کو زیارت بلوچستان اور 8 اکتوبر 2005ء کو آزاد کشمیر، خیبر پی کے میں زلزلوں کی تباہ کاریوں کا حال اور پوری داستان بیان کی گئی ہے۔ خدمتِ خلق کا شوق رکھنے والوں کیلئے کتاب کا پڑھنا ضروری ہے۔ 224 صفحات پر مشتمل کتاب کو علم و عرفان پبلشرز اردو بازار نے شائع کیا ہے۔ قیمت 250 روپے۔ (تبصرہ : امتیاز احمد تارڑ)
بک شیلف …… زلزلہ، زیارت اور زندگی
Apr 26, 2014