کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کو بیکٹیریا و جراثیم سے پاک رکھنے کلورینیشن میں کلورین کے ساتھ ساتھ متبادل معاونت کے طور پر سو ڈیم ہائپوکلو رائٹ (SHC) کے استعمال پر غور کر رہا ہے ،واضح رہے کہ پاکستان میں کلو رین دو کمپنیاں بنا رہی ہیں جولاہور اورفیصل آباد میں واقع ہیں ، کلو رین کی جگہS.H.C کے استعمال کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے لئے ملٹی نیشن کمپنی اینگرو پولمیر کیمیکلز نے دوسری مر تبہ ایم ڈی واٹر بورڈ و افسران کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں ، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم صدیقی ،چیف انجینئر الیکٹریکل ومیکنیکل ظہیر عباس ،پروجیکٹ ڈائریکٹر CPS-Dhabeji حسن اعجاز کاظمی، ڈپٹی چیف انجینئر اعظم خان، چیف کیمسٹ اور متعلقہ افسران مو جود تھے، جا ئزہ اجلا س میں اینگرو پو لمیر اینڈ کیمیکلز کے مارکیٹ اینڈ ڈیو لپمنٹ آفیسر اظفر خان نے بتا یا کہ S.H.C دنیا کے کئی ملکوں میں کامیابی سے استعمال کی جارہی ہے جو آسانی سے ذخیرہ کر نے اور کراچی میں فوری دستیابی کی سہولت کے ساتھ میسر ہے ،جبکہ کلو رین گیس سلنڈر میں لائی جاتی ہے ، جس پر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی ہوتے ہیں۔
پانی کو بیکٹریا سے پاک رکھنے کےلئے سوڈیم ہائپو کلورائٹ کے استعمال پر غور
Apr 26, 2014