روپے کا استحکام خوش آئند، ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں: انیب ظفر

لاہور (پ ر) لاہور میں نوجوانوں کی سماجی تنظیم آزاد ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ کا اجلاس زیرصدارت انیب ظفر ہوا جس میں اشتیاق چودھری، خرم شہزاد، فیصل ملک، عدیل احمد، غلام سرور، احسان شوکت، منیر انصاری، حافظ نعمان شمیم چودھری، فرحت بی بی، شمیم اقبال اور بہت سے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں روپے کی بڑھتی ہوئی قدر کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ روپے کی بڑھتی ہوئی قدر کے ثمرات عوام تک بھی پہنچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن