حضرت ابوبکر صدیقؓ کا طرز حکمرانی درخشاں مثال ہے: زبیر احمد ظہیر

Apr 26, 2014

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مر کزی سینئر نائب صدر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاہے کہ ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدلنے کیلئے حضرت صدیق اکبر کا طرز حکمرانی اپنانا ہو گا ‘ حضرت صدیق اکبر کا طرز حکمرانی انصاف، عوام کی فلاح و بہبود ، خوشحالی ، ترقی کی ایک روشن مثال ہے ۔

مزیدخبریں