اسلم خان رندھاوا کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Apr 26, 2014

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان میٹرنٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سابقہ صدر لاہور ایلاف کلب محمد اسلم خان رندھاوا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ محمد اشرف رندھاوا، محمد افضل خان رندھاوا سابقہ ایم این اے کی بھاوج تھیں۔ جنازہ میں سابقہ صدر رفیق تارڑ، جنرل (ر) انیس احمد باجوہ، جنرل (ر) سردار علی جنرل (ر) محمود احمد، جسٹس (ر) خلیل احمد، صلاح الدین نیازی، جسٹس (ر) نثار پنوں، کرنل جواد باجوہ، احسن بھون، چودھری لیاقت علی ایڈووکیٹ، صدر ایلاف کلب محمد عظیم اور بڑی تعداد میں دیگر معززین نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ختم قل کل بعد از نماز ظہر جامع مسجد نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں ہو گا۔

مزیدخبریں