لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ امجد سعید کی یاد میں خصوصی تقریب بروز ہفتہ (آج) 10بجے صبح کو فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس میں منعقد ہوگی اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران مہمان خصوصی ہوں گے