خیبر پی کے: گھریلو صارفین کےلئے بجلی 5.38 روپے تک، کمرشل کیلئے 7 روپے یونٹ مہنگی

Apr 26, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے خیبر پی کے، کے لئے بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے خیبر پی کے میں 7 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔ 1 تا 200 یونٹس پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی، 201 تا 700یونٹ پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا۔

مزیدخبریں