لاہور(نامہ نگار) برکی کے علاقہ میں قتل، ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اپنے دو ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے 4 مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا جبکہ مسلح افراد اپنے ساتھیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ جنوبی چھائونی پولیس نے قتل، ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث دو ڈاکوئوں عبدالرفیق اور ریاض کو گرفتار کیا تھا جسے پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے برکی کے علاقہ جی ٹی روڈ پر لے جا رہی تھی کہ اچانک کار سوار مسلح چار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل وسیم زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور اپنے دونوں ساتھیوں عبدالرفیق اور ریاض کو لے کر فرار ہو گئے۔
برکی: مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، گرفتار 2 ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے
Apr 26, 2014