کوئٹہ میں تشدد کیخلاف لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاءکی مکمل ہڑتال

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کوئٹہ میں وکلاءپر تشدد کیخلاف گذشتہ روز لاہور کی ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت 15 ہزار سے زائد کیسوں میں آئندہ تاریخ پیشی ڈال دی گئی۔ جیلوں سے تاریخ پیشی پر لائے گئے قیدیوں و دیگر دور دراز سے آنے والے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جن سائلوں کو عدالتوں میں آ کر وکلاءہڑتال کا پتہ چلا انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...