طاہر القادری کا شیخ رشید سے ٹیلیفون پر رابطہ، حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج میں تعاون پر اتفاق

لاہور (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج میں ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں فائنل رائونڈ کھیلنے کیلئے جلد سیاسی میدان میں آ رہا ہوں اور فتح حق اور سچ کی ہو گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہونیوالے رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج میں ایکدوسرے سے اتفاق کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...