فیصل آباد: خاتون نے ہسپتال میں ایک دھڑ‘ 4 ٹانگیں، 4 بازو اور 2 سر والے مردہ بچے کو جنم دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے ہسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی۔ مردہ پیدا ہونے والے بچہ کا دھڑ ایک جبکہ 4 بازو، 4 ٹانگیں اور دو سر تھے۔ غلام محمد آباد کے علاقہ فیض آباد کے محمد شاہد کی اہلیہ عائشہ کو ڈلیوری کے لئے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر شازیہ اور فاطمہ نے آپریشن کیا۔ خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا۔ بچے کا دھڑ ایک، چار ٹانگیں، چار بازو اور دو سر تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی میت ورثا کے حوالے کر دی۔ اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود بخاری نے بتایا میڈیکل سائنس کے حوالے سے ایسے بچے کی پیدائش کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے یہ سب قدرت کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس حالت میں بچے سے زیادہ خاتون کی زندگی بچانا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا اس خاتون کے تین بچے ہیں جو بالکل نارمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن