فارنیبو ، ناروے(پ ر) ٹیلی نار گروپ سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ٹیلی نا ر پاکستان ،ٹیلی نار گروپ کی6ایشیائی مارکیٹس میں سے 3Gنیٹ ورک انفرااسٹرکچر رکھنے والا چوتھا ادارہ بن گیا۔ٹیلی نار پاکستان 100ملین سے زائد صارفین پر مبنی 3Gسے لیس ایشیائی مارکیٹس میںلاکھوں پاکستانیوں کی شمولیت کو یقینی بنائے گا۔ٹیلی نار گروپ کے ایشیاریجن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ٹیلی نار پاکستان کے چیئر مین، ٹورے جانسن (Tore Johnsenٌٌ)نے کہا کہ 3Gاسپیکٹرم کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان نے مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے قیام کے 10ویں سال میں سنگ میل طے کیا۔