لاہور(اپنے نامہ نگار سے) جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس کے دوسرے روز سات ورکنگ گروپوں کی سفارشات کو رکھا گیا۔ سیشن کی صدارت راجہ اشفاق سرور وزیر محکمہ محنت و انسانی و سائل ، مجیب الحق وزیر محنت بنگلہ دیش، خیر پا محمد وزیر محنت افغانستان، ڈاکٹر جی سی جی گر یوال صدر انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگرس، دھن بہادر شرشتہ نیپال ، محمد نائید شریف مالدیپ ، کے ولنگ دم سری لنکا، آصف شیخ جوائنٹ سیکرٹری و زراعت سمندر پار پاکستانی نصیر احمد بلوچ سیکرٹری محکمہ محنت بلوچستان، گلزیب خان سیکرٹری کے پی کے نے کی۔ مقررین نے کہا کہ جنوب ایشیائی ممالک میں لیبر قوانین کا ان کی روح کے مطابق نفاذ نہ ہونا بھی بہت بڑا مسلہ ہے ۔دریں اثناء سائوتھ ایشیاء لیبر کانفرنس میں شرکت کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید بھی لاہور پہنچ گئے کانفرنس کے شرکاء نے ایکسپو سنٹر لاہو ر میں صنعتی نمائش اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں کانفرنس کے شرکاء نے گورنر ہائوس میں ڈنر میں بھی شرکت کی۔