لاہور (پ۔ر) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پر ایم ۔ڈی سوئی ناردرن عارف حمیدنے فوری طور پر سرکاری و غیر سرکاری نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جس کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن نے تقریبا ً 8کروڑ 27 لاکھ روپے کے سرکاری گیس بل نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنیاد پر منقطع کر دیئے ۔