سری لنکا کیخلاف سیریز، قومی کرکٹرز کی کریبیئن لیگ میں شرکت مشکوک

لاہور (چودھری اشرف) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی اگست میں متوقع سیریز اور سمر کیمپ کے پیش نظر قومی ٹیم کے سات کرکٹرز کی ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونیوالی کریبین لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ کریبیئن لیگ  5 جولائی سے 14اگست تک  ہونی ہے، پاکستان کے محمد حفیظ، ناصر جمشید، احمد شہزاد، شعیب ملک، سہیل تنویر، عمران نذیر اور سعید اجمل شامل ہیں، کے تقریباً 3 لاکھ ڈالر سے زائد میں معاہدے ہوئے ہیں جبکہ آفریدی کی  بولی نہیں ہو سکی تھی۔  محمد حفیظ کا گیانا امیزون وارئیرز کیساتھ 80 ہزار ڈالر‘ احمد شہزاد کا جمیکا تلاوہ کیساتھ 70 ہزار ڈالر‘ سہیل تنویر کا سینٹ لوشیا  کیساتھ 50 ہزار ڈالر، ناصر جمشید کا ٹرینیڈاڈ ٹوبیگو کیساتھ 30 ہزار ڈالر، عمران نذیر کا بار باڈوس کیساتھ 10 ہزار ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سعید اجمل انٹیکا ہاکس بل جبکہ شعیب ملک بارباڈوس کی نمائندگی کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن