لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) نے مارچ 2015ء میں گذشتہ سال مارچ کے مقابلے میں ٹیکسٹائل مصنوعات اور ملکی کپڑوں کی برآمدات میں 16 فیصد کمی کو سنگین قرار دیتے ہوئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو برآمدات میں کمی، حریف ممالک کے مقابلے میں ملکی کاروباری اخراجات میں اضافہ اور ملکی برآمدات کے مقابلے میں باہر ہونے سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لے گی۔ صورتحال میں بہتری اور ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر پر پڑنے والے منفی اثرات اور اس کے حل پر مبنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس کی سفارشات تیار کرنے کا اختیار آپٹما کے مرکزی چیئرمین ایس ایم تنویر اور گروپ لیڈر گوہر اعجاز کو دیا گیا ہے۔