لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح اور مہنگائی میں کمی کے اقدام کئے جائیں جبکہ دیگر ٹیکسوں کے علاوہ سیلز ٹیکس کی شرح کو بھی کم کر کے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور کاروباری لاگت میں کمی آئے۔ ایف بی آر موجودہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے موثر حکمت عملی کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کرے۔
ٹیکسوں کی شرح اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں: خاور رشید
Apr 26, 2015