سکھر (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو نئے صوبے بنانے کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ آئی بی اے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈبل سواری کا ایشو اتنا بڑا نہیں ہے۔ سیاست میں ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے مشورہ کئے بغیر یوکرائن سے گندم منگوائی گئی تھی، جس کے باعث خریداری میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ا یم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگروزیراعظم لوگوں کو انصاف نہیں دے سکتے تو استعفٰی دے دیں۔