لندن (بی بی سی اردو) دولت اسلامیہ نے بظاہر ایک پروموشنل ویڈیو جاری کی ہے جس میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی طرز پر اپنی طبی سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ دولت اسلامیہ سے وابستہ سوشل میڈیا اکائونٹس پر گردش کر رہی ہے اور اس میں دولت اسلامیہ کے سابقہ ویڈیوز کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔