لاہور (خصوصی رپورٹر) مشرف دور کی کنگز پارٹی ق لیگ نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن کنٹونمنٹس بورڈ کے انتخابات میں جان لڑاتے رہے جبکہ ق لیگ کے عہدیدار اور کارکن سکون سے دوسروں کا تماشہ دیکھتے رہے۔