لاہور+ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 15نشستیں حاصل کر کے سرفہرست رہی۔ پاکستان تحریک انصاف 5 نشستیں لیکر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی کل 10 وارڈز میں سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ 6 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 4 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد علی شیخ، وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد محمود، وارڈ نمبر 3 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار استاد رشید، وارڈ نمبر 4 سے تحریک انصاف کے فیصل اعوان، وارڈ نمبر 5 میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شہزاد حسین، وارڈ نمبر 6 میں پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور اختر، وارڈ نمبر 7 سے مسلم لیگ (ن)کے رانا تنویر، وارڈ نمبر 8 سے مسلم لیگ (ن) کے راشد سندھو، وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نعیم شہزاد، وارڈ نمبر 10 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد جعفرکامیاب ہوئے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) نے 9 اور تحریک انصاف نے ایک وارڈ میں کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحاجی اشفاق سرور، وارڈ نمبر 2 میںمسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قاری محمد حنیف، وارڈ نمبر 3 میں تحریک انصاف کے فیصل حاکم بھٹی ، وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے محمد فقیر حسین، وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اکرم سوہل، وارڈ نمبر 6 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری سجاد، وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری طاہر، وارڈ نمبر 8 میں مسلم لیگ (ن) کے نور سبحانی، وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ منیر اور وارڈ نمبر 10 میں مسلم لیگ (ن) کے خالد احمد کامیاب قرار پائے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 10 میں سے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ پی ٹی آئی کو تین سیٹوں پر کامیابی ملی۔ 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کا میاب رہے۔ وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر فاروق 1503 ووٹ لیکر فتح سے ہمکنار ہوئے۔ وارڈ نمبر 2 میں آزاد امیدوار ظفر اللہ سوہی 1215 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ وارڈ نمبر 3 میں پی ٹی آئی کے ہمایوں رشید 840 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ وارڈ نمبر 4 کی نشست پی ٹی آئی کے ناصر حسین نے 967 ووٹ لیکر جیت لی۔ وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شبیر حسین مغل 1133 ووٹ لیکر جیت گئے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 6 میں مسلم لیگ (ن) کے شہباز رشید 1069 ووٹوں کے ساتھ فتحیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 7 میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام قادر نے 876 ووٹ لیکر جیت گئے۔ وارڈ نمبر 8 کی نشست آزاد امید وار ندیم اکرام نے 884 ووٹ حاصل کر کے جیت لی۔ وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ (ن) کے چودھری نواز نے 1252 ووٹ لیکر فتح اپنے نام کرلی۔ وارڈ نمبر 10 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے محسن نوید چیمہ نے 512 ووٹ لیکر جیت لی۔ ووٹ ڈالنے کا سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ جماعتی بنیادوں پر کرائے جانیوالے پہلے بلدیاتی انتخابات میں فوج نے انتخابات کو شفاف، غیرجانبدارانہ بنانے کیلئے ڈیوٹی دی۔