کراچی+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کی تحلیل مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کل 27 اپریل کو معمول کی کارروائی جاری رکھے گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا الیکشن ٹربیونل تحلیل کردےا تھا۔ عمران خان نے بطور چیئرمین پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کی 22 مارچ 2015ءسے تحلیل کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ جاریکردہ نوٹیفکیشن میں عمران خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران بعض بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے 12 اکتوبر 2013ءکو جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے 17 اکتوبر 2014ءکو اپنے فیصلے کا اعلان کردیا ہے لہٰذا اسکے بعد ٹربیونل خود ہی کالعدم ہو گیا اور اسکے ارکان کے پاس کوئی اختیارات نہیں رہے کیونکہ یہ ٹربیونل ایک خاص مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹربیونل نے چےئرمےن کو دو مرتبہ وضاحت کےلئے طلب کےا تھا جبکہ سےکرٹری جنرل جہانگےر ترےن کی جانب سے ٹربیونل کے معاملات مےں مبےنہ مداخلت پر انہےں شوکاز نوٹس جاری کرنے کےلئے چےئرمےن کو تجوےز دی تھی تاہم ےہ تجوےز چےئرمےن نے ابتدا مےں ہی مسترد کردی گئی تھی۔
ٹربیونل تحلیل