جسٹس (ر) راجہ افراسیاب نے افتخار چودھری، عمران خان میں مصالحت کی پیشکش کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جسٹس ریٹائرڈ راجہ افراسیاب نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان راضی نامہ کرانے کی پیشکش کردی۔ روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ عدلیہ اور سیاست کی دو قابل احترام شخصیات کے درمیان محاذ آرائی مناسب نہیں۔ میری دونوں شخصیات سے اعلیٰ پائے کی شناسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں میں فریقین کے درمیان اختلافات ختم کرانے کا وسیع تجربہ ہے اور قومی مفاد میں یہ کام لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان راضی نامہ کروانے کی پیش کش میری اپنی سوچ ہے۔ اس میں کسی اور کا ہاتھ خیال کرنا انکے ساتھ زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوفناک خانہ جنگی کا شکار ہے اور مسائل کی بھرمار ہے۔ اگرچہ عمران خان کا سیاسی مستقبل روشن اور مسئلہ کشمیر کے متعلق واضح موقف قوم کے سامنے آیا ہے تاہم ابھی کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں عمران خان کو حصہ بنانا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کے درمیان مقدمات کا آخری فیصلہ 20 سے 25 سال تک ہی ممکن ہوگا۔ اس وقت دونوں دوست بڑھاپے کی آخری حدوں کو چھو رہے ہوں گے۔
جسٹس راجہ افراسیاب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...