اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تمام تیاری مکمل کی جائے۔ آئندہ سال کا سالانہ بجٹ جون کے پہلے ہفتہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی صدارت میں اجلاس میں بجٹ کی تیاری کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے رواں مالی سال میں ریونیو اور اخراجات کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور آئندہ مالی سال میں اخراجات اور محصولات کے تخمینہ جات پیش کئے۔
بجٹ
بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائیگا عوامی مفادات کا خیال رکھا جائے: وزیر خزانہ
Apr 26, 2015