کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آج (اتوار) ککری گرا¶نڈ لیاری میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ککری گرا¶نڈ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ جلسے سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی کے مطابق ککری گرا¶نڈ میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو کنٹرول کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے دو ہزار رضاکار خدمات انجام دیں گے۔ اسکے علاوہ جلسہ گاہ کے اطراف 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
پیپلز پارٹی آج لیاری میں جلسہ کر کے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی‘ سخت حفاظتی انتظامات
Apr 26, 2015