اسلام آباد (آئی این پی) نیپال زلزلوں کی طویل تاریخ رکھتا ہے، 1935ءسے اب تک 9 دفعہ نیپال زلزلہ کی تباہی دیکھ چکا ہے، دھارا ہار ٹاور 1935ءکے تباہ کن زلزلے کے بعد دوسری دفعہ منہدم ہوا ہے، 1935ءکے تباہ خیز زلزلے کی شدت 8.0 جبکہ اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ جنوری 1934ءمیں نیپال میں جو تباہ کن زلزلہ آیا اسے بہار ہسپتال زلزلے کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے، جس میں نیپال اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 16ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، 29 جولائی 1980ءمیں نیپال میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 100کے قریب افراد ہلاک ہوئے،20 اگست 1988ءمیں زلزلہ شدت 6.8 محسوس کی گئی۔ اس میں 1000سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔1993ءمیں نیپال میں ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا اس میں صرف ایک شخص ہلاک ہوا۔ 1994ءمیں آنے والے زلزلے میں 80 ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔2001ءمیں زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔2002ءمیں 50 افراد زخمی ہوئے 2003ءکے زلزلے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔18ستمبر2011 میں نیپال میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 16افراد ہلاک ہوئے۔
زلزلے/ تاریخ