ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ریاض میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث یزید بن عبدالرحمان ابنیان اشتہاری دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دو روز قبل دارلحکومت کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ”داعش“ کے ایک شدت پسند کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ریاض میں دو سعوی سپاہیوں کو قتل کرنے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔