اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف دائر مقدمہ میں وکلا کی عدم حاضری پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی۔