اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کوڈائریکٹر جنرل ملتان‘ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ حسنین احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ سکوارڈن لیڈر (ر) طارق ایم ندیم کو عارضی طور پر ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کردیا گیا۔پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب ) میں متعلقہ حکام نے تقرری وتبادلوں کی منظوری دیدی جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کوڈائریکٹر جنرل ملتان‘ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسلام آباد حسنین احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ سکوارڈن لیڈر (ر) طارق ایم ندیم جو کہ عارضی طور پر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ملتان میں تعینات تھے۔ عارضی طور پر ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
نیب میں تقرر و تبادلے‘ بریگیڈئر (ر) فاروق نصیر ڈی جی ملتان تعینات
Apr 26, 2016