قصور (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ خان نیازی نے رائے ونڈ روڈ پر اٹھیل پور کے قریب ایک چکن سیل سنٹر پر چھاپہ مار کر دس من مردہ مرغیاں پکڑ کر اپنے قبضے میں لے لیں، مردہ مرغیوں کو بوریوں میں بند کرکے لاہور سپلائی کرنے کے لئے تیار کیا گیاتھا، اسسٹنٹ کمشنر نے مردہ مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردیں اور ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ علاوہ ازیں نواحی گائوں دوست پورہ میں دو ہزار لٹر جعلی دودھ بھی تلف کرکے دودھ فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔