ٹوکیو (بی بی سی)جاپان میں ڈاکٹروں کے مطابق ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ یا کھانے میں بے ترتیبی کا شکار افراد طبّی اور نفسیاتی دونوں قسم کی مدد سے محروم ہیں۔جاپان کی سوسائٹی فار ایٹنگ ڈس آرڈرز کے مطابق لڑکیوں پر پتلے ہونے کا دباؤ حد سے بڑھ چکا ہے اور ملک کا طبی نظام ایسے افراد کی مدد میں ناکام ہو رہا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور یہ جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ بیماری کس حد تک پھیل چکی ہے۔اس بیماری کا شکار ایک لڑکی موکوٹو (فرضی نام) کا کہنا تھا کہ ’بچپن میں مجھے اپنے موٹاپے سے نفرت تھی۔