کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے نیب کو پلی بارگیننگ سے وصول رقم خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب کو پلی بارگیننگ سے وصول رقم سے 25فیصد کٹوتی کا اختیار نہیں۔ نیب کیسز میں جرمانے‘ پلی بارگیننگ کی رقم سے کٹوتی خلاف قانون ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شکیل احمد نے آئینی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
بلوچستان ہائیکورٹ