ہدایتکار ایڈگررائٹ کی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان ڈرائیور کے گرد گھومتی ہےجومجبوراً ایک ڈرگ گینگ کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ گینگ امریکی بنکوں میں ڈکیتیاں بھی کرتا ہے۔ایک بنک ڈکیتی کے دوران یہ نوجوان بہت بری طرح پھنس جاتا ہے۔اس کے بعد اس ڈرائیورکی زندگی بھی سخت خطرے میں ڈال دی جاتی ہےاور دشمنوں کے ساتھ اپنی زندگی کے لیے اس کوبہت لڑائی لڑنا پڑتی ہے۔ ایکشن فلم کی کاسٹ میں جان برن تھل، للی جیمز، کیون سپیسی، جان ہیم اور اینسل ایلگورٹ شامل ہیں۔فلم آئندہ مارچ سترہ مارچ کو نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔