افغان صدر کے خطاب کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان خوددہشت گردی کاسب سےزیادہ شکارہوا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔ پاکستان میں لاکھوں افراددہشت گردی کے خلاف جنگ کاشکارہوچکےہیں۔نفیس زکریا نےکہا کہ افغانستان میں امن واستحکام سب سےزیادہ پاکستان کےمفاد میں ہے اور پرامن افغانستان ہی خطے کے امن کے حق میں ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان کومذاکرات کی میزپرلانے کی ذمہ داری صرف پاکستان پر عائد نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔