لندن: شادیوں پر کیاجانیوالا خرچہ اور پر تعیش انتظام انسانوں میں تو عام دیکھنے میں آتا ہے لیکن کبھی کسی نے پالتو جانور کی شوقیہ شادی کے لئے اتنا خرچ نہیں کیا ہوگا جتنا کہ برطانوی مالکن نے اپنے کتے کی شادی پر کیا۔ اس شادی پر دلہن نے سفید لباس جسے 1800بیش قیمت سواروسکی کرسٹلز سے مزین کیا گیا تھا وہ پہنا اور ساتھ پرل کاانتہائی قیمتی نیکلس ذیب تن کیا۔ سجائے ہوئے کمرے میں لے جانے سے پہلے ویڈنگ پریڈ کی گئی اور باقاعدہ طور پر ہارپسٹ کا انتظام کیا گیا جس کی بجائی گئی شہنائیوں میں شادی طے پائی۔ برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے پالتو کتے کی شادی پر 20ہزار پاو¿نڈ خرچ کرکے سب کو حیران کردیا۔ مالکن نے اپنے کتے کے لئے انٹر نیٹ پر دلہن کتیا کی تلاش کی اور اپنے کتے سے محبت کااظہار کرتے ہوئے اس شادی کو یادگار بنادیا۔ اس موقع پر دلہن نے 1ہزار پاو¿نڈ کے زیورات جبکہ دولہا نے 1ہزار 2سو پاو¿نڈ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ برطانیہ کی مہنگی ترین اس پیٹ ویڈنگ میں 80مہمانوں نے شرکت کی جن میں کتے بھی شامل تھے۔
پالتو جانور کی مہنگی ترین شادی
Apr 26, 2017