”گو نواز گو تحریک“ پیپلز پارٹی آج مزار قائد کے باہر دھرنا دے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کے خلاف گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ہے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں ڈویژن سطح پر سندھ کے 6 ڈویژنز میں احتجاجی دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے میڈیا سیل بلاول ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، عاجز دھامراہ، سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی موجود تھے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، گیس اور پانی کی عدم فراہمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور نواز شریف ہیںاسلئے عوام ن لیگ کی حکومت کو مزید نہیں دیکھنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے اور سندھ بھر کے 6 ڈویژنوں میں ڈویژن سطح پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی جانب سے (آج) 26 مئی بدھ کو کراچی میں مزار قائد کے گیٹ پر دھرنا دیا جائے گااور یہ دھرنا دوپہر 3 بجے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل اتوار کو حیدرآباد میں حیدر چوک پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ 6 مئی ہفتہ کے روز لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر دھرنا دیں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ 11 مئی کو میر پور خاص میں دھرنا دیا جائے گا جبکہ 16 مئی کو شہید بے نظیر آباد میں دھرنا ہوگا اور 21 مئی کو سکھر میں بھی دھرنا دیا جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کو یوم مئی کے طور پر سندھ بھر میں منایا جائے گا اس سلسلے میں یکم مئی کو دوپہر 3 بجے نشتر پارک کراچی میںجلسہ عام کیا جائے گا۔ جلسے کے لئے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی سربراہی میں ایک انتظامی جلسہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل پر خاموش ہوکر بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہےں اور احتجاجی دھرنے دے کر بتائیں گے کہ میاں صاحب عوام آپ سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 20 گھٹنوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔
گو نواز گو / دھرنا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...