”وزیراعظم استعفٰی دیں“: خیبر پی کے اسمبلی کی قرارداد، ہنگامہ آرائی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ ثناءنیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفےٰ کے مطالبے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے احتساب کمشن ایکٹ کی مجوزہ ترامیم پر احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کیا۔ وزیراعظم کیخلاف قرارداد تحریک انصاف کے رکن علی حیدر نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شفاف انکوائری کیلئے وزیراعظم مستعفی ہو جائیں، وزیراعظم جے آئی ٹی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران احتساب کمشن ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ ایوان مچھلی منڈی بن گیا حکومت اور اپوزیشن ارکان دست و گریباں ہو گئے۔ ایوان گو نواز گو، گو عمران گو کے نعروں سے گونج اٹھا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر پھرپور وار کئے۔ اورنگزیب نلوٹھا نے دوسری قرارداد صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف پیش کی جس کے مطابق خیبر لیکس کے بعد مظفر سید خزانہ کا قملدان سنبھالنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی نے بھی سپیکر اسد قیصر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسد قیصر پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
خیبر پی کے اسمبلی

ای پیپر دی نیشن