پاکستانی سکواش کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر بھارتی سفارتکار کی طلبی، احتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستانی سکواش کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کرنے پر ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ میں بھارتی سفارتکار کی طلبی کی گئی۔ پاکستان نے ویزا نہ دینے پر بھارتی سفارتکار سے سخت احتجاج کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوڈں کو ویزا نہ دینا بدقسمتی ہے۔ ایشین سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ویزا کی درخواست دی گئی تھی جو اب شرکت نہیں کر سکیں گے۔مزید برآں پاکستان سکواش فیڈریشن نے بھارتی ویزا بروقت نہ ملنے پر ایشین اور عالمی سکواش تنظیم کو احتجاجاً خط لکھ دیا۔ خط میں فیڈریشن نے کہا ہے کہ بھارت کے رویئے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم سکواش چمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوئی۔ ایشین سکوش چمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔ بھارت سے ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جائے۔ پاکستان نے سکواش کے فروغ اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...