مسلمان مما لک درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دیں: رضا ربانی

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے مسلمان ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم امہ کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار اردن کی سینٹ کے صدر فیصل الکیف الفائز سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مغربی دنیا نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں پر دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان علاقائی اور عالمی فورموں پر مثالی تعاون ہے۔ فریقین نے پارلیمانی تعاون کے فروغ اور پارلیمانی وفود کے مسلسل تبادلوں کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک اہم یادداشت پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...