ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی پانچ سالہ مدت نااہلی ختم ہونے پر سزا کا لیبل اتارنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیدیا۔ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ کارکنوں کی جانب سے آج مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ملتان پریس کلب کے باہر جشن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نااہلی کی مدت آج ختم، سزا کا لیبل اتارنے کیلئے گیلانی کا نظرثانی اپیل کا عندیہ، پیپلز پارٹی جشن منائیگی
Apr 26, 2017