پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج بدھ کو لاہور میں منعقد ہوگا پنجاب حکومت سے فیصلہ کن اور نتیجہ خیزمذاکرات کو حتمی شکل دی جائے گی ےہ بات پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر چوہدری عمران رشید نے اپنے بیان میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ، خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیر شامل تھے جن کےساتھ گزشتہ دو ماہ سے مذاکراتی عمل جاری تھا جو اب حتمی شکل اختیار کرنے کو ہے اور بیشتر مطالبات پر دونوں فریقین میں اتفاق ہوا ہے تاہم ٹمپریچر کی کلاز اور شیڈول جی بارے اتفاق نہیں ہوا ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندگان اس بات پر متفق ہیں کہ ٹمپریچر کلاز ڈرگ رولز 2012 ءکے مطابق کردیئے جائیں ، آج ہونےوالا اجلاس اس حوالے سے اہم ہے جس میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن