راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فاطمہ جناح وےمن ےونےورسٹی شعبہ بیہیورل سائینسزکے زیرِ اہتمام پینل ڈسکشن ہوئی جس مےں کمانڈنٹ پولےس کالج سہالہ ڈاکٹر سہیل تاجک ،ڈی اےس پی طارق انیس، محترمہ ثوبیہ مسعود لیکچرار فارنسک نفسیات اور جرمیات شامل تھے پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاءخان ، ڈین فکیلٹی آف آرٹس اور سوشل سائنسس نے بحث کے آغاز میں سائیبر سپیس کی اہمیت پر زور دےتے ہوئے کہا کہ ےہ نوجوانوں کی زنددگی میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے مہمانِ خصوصی پروفیسر ثمینہ امین قادر ،وائس چانسلر جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ایجنسزیز کی دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی کے اقدامات کو سراہاتقریبکی اختتام میں مہمانِ خصوصی پروفیسر ثمینہ امین قادر ، وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاءخان ، ڈین نے پینلسٹ کو یونیورسٹی سوینئیردئے ۔