استنبول (صباح نیوز بی بی سی + رائٹرز) ترک فضائیہ نے شمالی عراق اور شام میں کرد ورکنگ پارٹی کے ٹھکانوں اور ہسپتال پر شامی طیاروں کی بمباری سے 38 افراد مارے گئے۔ فضائی حملے میں پی کے کے کے 24 دہشت گرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترک فضائیہ نے شمالی عراق میںسنجار کے پہاڑی علاقوں اور شامی سرحد سے ملحقہ قارا چوق کے پہاڑی علاقے میں روپوش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ترک فضائیہ کے جاری بیان کے مطابق فضائی کاروائی میں کردپی کے کے کے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ان علاقوں سے دہشت گرد ترکی میں داخل ہو کر پولیس سٹیشنوں اور دیگر اہم مقامات پر حملے کرتے رہے ہیں جن کا صفایا کرنے کیلئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ شامی صوبہ ادلب کے قصبے تخارم میں ہسپتال کے کمپاؤنڈ میں بم گرے، مریضوں سمیت 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔