کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن جماعتوں اور پارٹیوں کی شناخت اور جان پہچان دوسروں پر نکتہ چینی پر ہے وہ نہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر خاموشی اختیار کریں گے نہ عسکری قیادت اور نہ ایجنسیوں پر کیونکہ ان جماعتوں کی زندگیاں شور شرابے سے ہے جے۔آئی۔ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے جس میں انہوں نے ضروری محکموں کے علاوہ فوج سمیت ۶۰ ایام کے لئے پوری تحقیقات کرکے سپریم کورٹ کو رپورٹ جمع کرانی ہے شور شرابے والی پارٹیاں وہ ہیں جن کو عوام نے ۲۰۱۳ میں ووٹ نہیں دئیے اور وہ اپنی ناکامیوں کا بدلہ افرا تفری کی شکل میں عوام سے لینا چاہتی ہیں سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ جو ان کے مطلب کا ہے وہ انکو پسند ہے اور جو فیصلہ ان کی خواہشات کے خلاف ہے وہ نا منظور ہے فوج کے سربراہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں جے۔آئی۔ٹی میں قانونی اور شفاف کردار کے اعلان ہر اس جماعت یا فرد کے اعتماد کی کنجی ہے لہذا الیکشن2018 میں عوام ہر کسی کی کارکردگی پر ووٹ دے گی وطن دوستی کا تقاضا ہے کہ عوام جن بیماریوں میں مبتلا ہے اس کا علاج کریں۔