دہلی میں ہندو¶ں کی معمر مسلمان شہری سے بدتمیزی‘ پاکستان چلے جانے کا ”مشورہ“

نئی دہلی(اے این این) بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور دلخراش واقعہ، نئی دہلی کی میٹرو بس میں ہندوانتہا پسندوں کیبزرگ مسلمان شہری سے بدتمیزی، نشست پر نہ بیٹھنے دیا، برا بھلا کہا اور پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی کارکن کاویتا کرشنن نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میںدہلی میٹرو کی وائلٹ لائن پر ایک بزرگ مسلمان شہری سے نوجوان ہندو انتہا پسندوں کے گروپ کی بدتمیزی کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان بزرگ کو سیٹ پر نہیں بیٹھنے دے رہے اسے برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ انہوں نے بزرگ شہری کو یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان چلا جائے۔ اس دوران آل انڈیا سنٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینز کے نیشنل سیکرٹری سنتوش رائے نے مداخلت کی اور مسلمان بزرگ کی ہندو انتہا پسندوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی تو وہ اس سے بھی الجھ پڑے۔

ای پیپر دی نیشن