پانامہ فیصلہ: وزیراعظم کا استعفیٰ ملکی بقا، جمہوریت کے تحفظ کیلئے ناگزیر: غوث بخش باروزئی

Apr 26, 2017

لاہور (فرزانہ چودھری، میگزین سیکشن) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف کو جے آئی ٹی کی تحقیقات ہونے تک مستعفی ہو جانا چاہئے۔ یہ بات بلوچستان کے سابق نگران وزیراعلی غوث بخش باروزئی نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا اگرچہ وزیراعظم پر آئین کی شق 62، 63 لاگو نہیں ہوئی لیکن وہ صادق اور امین بھی نہیں رہے اس لئے اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے عارضی طور پر سبکدوش ہو جائیں اور الزامات سے بری کر دیا جائے تو وہ دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیں۔ وزیراعظم کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے اس سے پہلے کہ ملک کو کوئی نقصان پہنچے اور جمہوریت ڈی ریل ہو جائے۔ یہ بات حکومتی پارٹی کو بھی سمجھ لینی چاہئے کہ وزیراعظم کا استعفٰی ملکی بقا اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں